اپنی کتاب پہ تبصرہ ہم سے لکھوائیں۔
کیوں بھئی؟
وہ اس لیے کہ آپ کی کتاب پہ لکھا گیا تبصرہ شائع بھی کیا جائے گا۔ اور وہ بھی تین مختلف مقامات پر
1۔ ہماری اسی کاروان اردو کی ویب سائٹ پر
2۔ ہمارے ماہنامہ فکر جدید میں
3۔ ہمارے ہفت نامہ انتخاب میں (اگرچہ پورا تبصرہ تو نہیں لیکن کتاب کا اشتہار ضرور شائع ہو گا)
اس کا فائدہ کیا ہو گا؟
اگر آپ نے کتاب شائع کر رکھی ہے اور اسے بیچنا چاہتے ہیں تو یہ تبصرہ آپ کی کتاب کی تشہیر کے طور پہ آپ کے کام آئے گا۔ آپ چاہیں تو تبصرے کے ساتھ یہ پیغام بھی شائع کروا دیں کہ کتاب کو خریدنے کے لیے مصنف سے رابطہ کریں۔ اور نیچے ایک فارم دے دیں گے۔ اور قیمت اور ہوم ڈیلیوری کی تفصیلات بھی مہیا کر دیجیے گا وہ بھی ساتھ ہی لکھ دیں گے۔ جو بھی فارم پُر کر کے بھیجے گا اس کی مکمل تفصیل آپ کو بتا دیں گے۔ اب وہ آپ کا گاہک ہو گا۔ تو گویا ہم آپ کی تشہیر بھی کریں گے اور گاہک بھی مہیا کریں گے۔ نیز ماہنامہ میں فارم تو نہیں البتہ آپ کا رابطہ نمبر دے دیں گے۔ لوگ آپ سے بلا واسطہ ہی رابطہ کر لیا کریں گے۔
نوٹ: یہ سروس مفت نہیں ہے۔ کچھ پانے کے کچھ کھونا پڑتا ہے۔
اب سوچ کاہے کو رہے ہو بھائی؟؟؟ فارم پُر کرو اور تبصرہ لکھواؤ اور شائع کرواؤ

0 تبصرے